aşid Merkezi
home Ana Sayfa record_voice_over Sanatçılar backup Yükle
Naşid Merkezi iOS ve Android'de de mevcut
App Store IconPlay Store Icon
Gizlilik Politikası | Kullanım Şartları
v2.4.8-hotfix
search

Hay Meri Yeh Dua

Junaid Jamshed
play_arrow62 Oynatmaaccess_time1 yıl önce

اردو

ہے میری یہ دعا

ہو کرم کی نظر، رحمتیں ہو عطا، ہے میری یہ دعا

تیرے بندوں کی یہ حالتیں زار ہیں

ہَم میں اخلاص ہے اور نہ ہی سار ہے

جو مثالی نہیں، ایسا کردار ہے

ہَم ہیں بھٹکے ہوئے، ہَم کو اقرار ہے

ہَم پہ کر دے کرم، سیدھا رستہ دکھا

ہے میری یہ دعا

ہو کرم کی نظر، رحمتیں ہو عطا، ہے میری یہ دعا

ظلم و دہشت سے مولا بچا لے ہمیں

ہیں مصیبت میں مالک نکالے ہمیں

پستیوں میں گرے ہیں، اٹھا لے ہمیں

کون تیرے سِوا اب سنبھالے ہمیں

تیری رحمت کا ہے ہر گھڑی آسرا

ہے میری یہ دعا

ہو کرم کی نظر، رحمتیں ہو عطا، ہے میری یہ دعا

تیرے دَر پر جنید اور کمال آئے ہیں

سب کی خاطر یہ دامن کو پھیلائے ہیں

شکر ہے جو کرم تُو نے فرمائے ہیں

اور بھی ہو کرم، یہ دعا لائے ہیں

بخش دے ہر خطا، نعمتیں کر عطا، ہے میری یہ دعا

ہو کرم کی نظر، رحمتیں ہو عطا، ہے میری یہ دعا

یہ وطن جو ہمیں تیرا انعام ہے

اِس کی رُوحِ رواں دِینِ اسلام ہے

اِس کی جان تیرے محبوب کا نام ہے

اِس وطن کی حفاظت تیرا کام ہے

جو فریضہ ہے اپنا، کریں ہَم ادا

ہے میری یہ دعا

ہو کرم کی نظر، رحمتیں ہو عطا، ہے میری یہ دعا

favorite

Naşid İstasyonu'nu Destekleyin

Büyük yatırımcılar tarafından desteklenmiyoruz - sadece naşidler için temiz, reklamsız bir platform oluşturmak isteyen birkaç bağımsız geliştiriciyiz. Bağışlarınız bu projeyi canlı ve büyüyen tutmaya yardımcı olur.

  • Ana Sayfa
  • Sanatçılar
  • Junaid Jamshed
  • Hadi ül Enam
  • Hay Meri Yeh Dua

Ayrıca şu dillerde mevcut
English • عربى • বাংলা • اردو •