aşid Merkezi
home Ana Sayfa record_voice_over Sanatçılar backup Yükle
Naşid Merkezi iOS ve Android'de de mevcut
App Store IconPlay Store Icon
Gizlilik Politikası | Kullanım Şartları
v2.4.8-hotfix
search

Haram Ki Mukaddes Fizaon Main Gum Hon

Junaid Jamshed
play_arrow47 Oynatmaaccess_time1 yıl önce

اردو

حرم کی مقدس فضاؤں میں گم ہوں

میں جنت کی ٹھنڈی ہواؤں میں گم ہوں

میں بے گانہ ہوکر ہر اک ماسوا سے بس اک آشنا کی وفاؤں میں گم ہوں

زبانیں جہاں گنگ ہیں، لفظ ششدر تحیر کی ایسی فضاؤں میں گم ہوں

میں کعبے کے بے آب و رنگ پتھروں سے کرم کی امڈتی گھٹاؤں میں گم ہوں

کبھی سنگِ اسود کی کرنوں سے حیراں کبھی ملتزم کی دعاؤں میں گم ہوں

مقفل ہے در، لٹ رہے ہیں خزانے عطا کی نرالی اداؤں میں گم ہوں

ہر اک دل سے ظلمت کے دَل چھٹ رہے ہیں غلافِ سیہ کی ضیاؤں میں گم ہوں

جو میرے گناہوں کو بھی دھو رہی ہے میں رحمت کی ان انتہاؤں میں گم ہوں

یہ میزابِ رحمت پہ پُر درد نالے فلک سے برستی عطاؤں میں گم ہوں

یہ زم زم کے چشمے، یہ پیاسوں کے جمگھٹ زمیں سے ابلتی شفاؤں میں گم ہوں

جو اس آستاں کے لگاتے ہیں پھیرے میں ان کے جنوں کی اداؤں میں گم ہوں

کھڑے ہیں بھکاری ترے در کو تھامے میں ان کی بلکتی صداؤں میں گم ہوں

یہ سینے سے اٹھتی ندامت کی آہیں میں ان دردِ دل کی دواؤں میں گم ہوں

یہ کعبے کے درباں، یہ نازوں کے پالے میں ان کی پیاری جفاؤں میں گم ہوں

تصور میں یادوں کی محفل سجی ہے تخیل کی دلکش خلاؤں میں گم ہوں

ابھی شرحِ الفت کی منزل کہاں ہے ابھی تو تقی! ابتداؤں میں گم ہوں

حرم کی مقدس فضاؤں میں گم ہوں میں جنت کی ٹھنڈی ہواؤں میں گم ہوں

میں بے گانہ ہوکر ہر اک ماسوا سے بس اک آشنا کی وفاؤں میں گم ہوں

حرم کی مقدس فضاؤں میں گم ہوں میں جنت کی ٹھنڈی ہواؤں میں گم ہوں

حرم کی مقدس فضاؤں میں گم ہوں میں جنت کی ٹھنڈی ہواؤں میں گم ہوں

حرم کی مقدس فضاؤں میں گم ہوں میں جنت کی ٹھنڈی ہواؤں میں گم ہوں

حرم کی مقدس فضاؤں میں گم ہوں

favorite

Naşid İstasyonu'nu Destekleyin

Büyük yatırımcılar tarafından desteklenmiyoruz - sadece naşidler için temiz, reklamsız bir platform oluşturmak isteyen birkaç bağımsız geliştiriciyiz. Bağışlarınız bu projeyi canlı ve büyüyen tutmaya yardımcı olur.

  • Ana Sayfa
  • Sanatçılar
  • Junaid Jamshed
  • Hadi ül Enam
  • Haram Ki Mukaddes Fizaon Main Gum Hon

Ayrıca şu dillerde mevcut
English • عربى • বাংলা • اردو •